Baaghi TV

کیٹی بندر کے قریب پی آئی اے کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

پی آئی اے کے تربیتی طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے کیٹی بندر کے قریب ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ کیٹی بندر صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں واقع ہے۔ وہاں پی آئی اے کے تربیتی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی ہے پی آئی اے ترجمان کے مطابق سیسنا 172 کی ہنگامی لینڈنگ تکنیکی خرابی کے باعث کی گئی ،طیارے میں سوار پائلٹ اور اسٹوڈنٹ دونوں خیریت سے ہیں،طیارے نے کراچی سے صبح 9 بجے اڑان بھری تھی ،تقریباً9بجکر40منٹ پر طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی،پائلٹ نے مہارت سے طیارے کوکیٹی بندرکے قریب اتار لیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ،پی آئی اے نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے.

More posts