Baaghi TV

کرونا سے نمٹنے کے لیے پی آئی اے نے اہم قدم اٹھا لیا

کرونا سے نمٹنے کے لیے پی آئی اے نے اہم قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے پی آئی اے نے اقدامات اٹھاتے ہوئے اندرون ملک پروازوں میں کھانے کی فراہمی بند کر دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو دئیے جانے والے کھانے کے مینیومیں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ تمام پروازوں کے دوران گرم مشروبات پیش کرنے پر پابندی ہو گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو پرواز میں ٹھنڈے مشروبات پیش کیے جائیں گے۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے فوری تبدیلی کی منظوری دے دی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے سعودی عرب سیکٹر کے لیے اسنیکس، کلب سینڈوچز، چکن پیٹیز، ایک کیلا اور مفن پیش کرنے جبکہ کافی یا چائے پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سعودی سیکٹر سے واپسی کی پرواز پر کلب سینڈوچز، چکن پیٹیز، ایک کیلا اور بسکٹ پیش کیے جائیں گا۔ کابل اور خلیجی ممالک کی پروازوں میں صرف ہلکی پھلکی غذائیں یعنی اسنیکس پیش کیے جائیں گے۔ کھانے کی سروس میں تبدیلی حفاظتی اقدامات کے تحت مسافروں اور عملے کے ارکان کے درمیان رابطے کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

واضح‌ رہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں‌کرونا کے مریضوں‌کی تعداد بڑھ رہی ہے . دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 72 لاکھ 39 ہزار 606 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 65 ہزار 695 ہو گئیں۔

More posts