Baaghi TV

پی آئی اے کا طیارہ امریکہ کیلئے براہ راست اڑان بھرنے کو تیار

پی آئی اے کا طیارہ امریکہ کیلئے براہ راست اڑان بھرنے کو تیار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ائر لائن پی آئی اے نے امریکہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے منصوبہ پر کام شروع کردیا گیا

پی آئی اے کی پہلی پرواز7 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن روانہ ہو گی،پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ امریکہ خالی روانہ ہو گا خصوصی پرواز واشنگٹن سے 300 سے زائد ہم وطنوں کو لیکر اسلام آباد پہنچے گی ،پی آئی اے ایک ماہ کے دوران امریکہ کے لیے 12پروازیں آپریٹ کرے گی

پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت ملی ہے، اس حوالہ سے امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پچھلے ہفتے باضابطہ درخواست دی تھی ، پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے ،پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکہ امریکہ کے پروازیں نہیں چلا ئیں ،پی آئی اے کا امریکہ آپریشن براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث یورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سیکورٹی کلئیر ہو کہ جاتی تھیں

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سیکورٹی صورتحال میں بہتری, حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سیکورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی طور پر امریکہ پروازیں چلانے اورو ہاں پھنسے پاکستانیوں کو جلا از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کئے

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت

پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے اس ضمن میں خصوصی طور پر وزیر اعظم پاکستان، وزیر ہوابازی اور وزارت خارجہ کے تعاون اور کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

More posts