Baaghi TV

پی آئی اے کا امریکا کے لیے خصوصی پرواز کا شیڈول جاری

پی آئی اے کا امریکا کے لیے خصوصی پرواز کا شیڈول جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے امریکہ کے لئے ایک اور خصوصی پرواز کا اعلان کر دیا

پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی امریکہ کیلئے براہ راست پرواز 31 مئی کو اسلام آباد سے صبح 8 بجے اڑان بھرے گی اور امریکی وقت دوپہر ایک بجے یہ پرواز نیویارک میں لینڈ کرے گی ۔

پی آئی اے کی جانب سے امریکہ کی پرواز کیلئے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کیا جائے گا

پی آئی اے ترجمان کے مطابق جن پاکستانیوں کی رجسٹریشن ہو گئی ہے ان کو ان پروازوں پر ترجیح دی جائے گی خصوصی پرواز پر امریکہ جانے والے شہری یا مستقل رہائشیوں کوفوری رجسٹریشن کی ہدایات کی گئی ہے.

ترجمان پی آئی اے کے مطابق نیو جرسی کے نیو آرک ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے پرواز یکم جون کو روانہ ہوگی ، جانے کیلئے فوری طور پر ای میل specialflights@piac.aero پر رجسٹریشن کروائیں

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت

پی آئی اے کو آفیشلز کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان

کرونا لاک ڈاؤن، پی آئی اے کو کتنا ہوا ماہانہ نقصان؟ وفاقی وزیر نے ایوان میں بتا دیا

پاکستان نے امریکا میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے، امریکہ نے پاکستان کو پہلی بار براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے.

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے  باضابطہ درخواست دی تھی ، پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے ،پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکہ امریکہ کے پروازیں نہیں چلا ئیں ،پی آئی اے کا امریکہ آپریشن براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث یورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سیکورٹی کلئیر ہو کہ جاتی تھیں

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سیکورٹی صورتحال میں بہتری, حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سیکورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی طور پر امریکہ پروازیں چلانے اورو ہاں پھنسے پاکستانیوں کو جلا از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کئے

More posts