Baaghi TV

پی آئی نے دوحہ جانے والوں کو خوشخبری سنا دی

خلیج کی ایئر لائنزکی جانب کرونا کی وجہ سے پاکستان کے لئے کم پروازیں ہونے کے سبب قومی ایئر لائن پی آئی اے کا اپنے ہم وطنوں کی سہو لت کے لئے اسلام آباد تا دوحہ اور واپسی کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے، پی آئی اے 5 جولائی اور 12 جولائی کو اسلام آباد سے دوحہ کے لئے دو خصوصی پروازیں چلائے گی ، دوحہ تا اسلام آباد کے لئے دو خصوصی پروازیں 6 جولائی اور 13 جولائی کو چلائی جائیں گی ، رش سے بچنے کیلئے مسافروں سے گزارش ہے کہ جلد از جلد اپنے سفر کے لئے بکنگ کروا لیں، ٹکٹس کی بکنگ اور فروخت پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر دستیاب ہوں گی.

More posts