Baaghi TV

پی آئی اے کا پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے بڑا اقدام

‎پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن ‘گارودا’ کے ساتھ اہم معاہدہ کر لیا ہے۔ دونوں ایئرلائنز کے درمیان کارگو اسپیشل پرو ریٹ ایگریمنٹ پر دستخط ہو گئے ہیں، جس سے پاکستانی برآمد کنندگان کو عالمی منڈیوں تک بلا تعطل اور آسان رسائی ملے گی۔
‎یہ معاہدہ جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور جولائی 2027 تک برقرار رہے گا۔ اس کے تحت پاکستانی ایکسپورٹرز جدہ اور کوالالمپور کے ذریعے جکارتہ سمیت دیگر شہروں تک کارگو بھیج سکیں گے۔ سڈنی، میلبورن، سنگاپور، ہانگ کانگ اور بینکاک کے لیے بھی کارگو سہولت دستیاب ہوگی۔
‎شنگھائی، گوانگژو، سیول اور آسٹریلیا کی مارکیٹوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی آسان ہو جائے گی۔ برآمد کنندگان اور مال بردار ایجنٹس کو مسابقتی نرخ اور ترجیحی بنیادوں پر کارگو ترسیل کی ضمانت دی گئی ہے۔
‎اس معاہدے کا بنیادی مقصد پاکستان کی برآمدات بڑھانا اور فضائی کارگو کے کاروبار کو آسان و وسیع بنانا ہے، جو معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

More posts