Baaghi TV

وزیراعظم عمران خان روسی ہم منصب کی صحتیابی کے لئے دعا گو

وزیراعظم عمران خان روسی ہم منصب کی صحتیابی کے لئے دعا گو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی وزیراعظم کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روسی وزیراعظم میخائیل میشوستن کی جلد شفایابی اور عمدہ صحت کیلئے دعا گو ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک مشترکہ چیلنج ہے اور اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہم اپنے روسی احباب کیساتھ ہیں

واضح رہے کہ روسی وزیراعظم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ میں جانے کا فیصلہ کیا  ،غیر ملکی خبر رساں ادارے ’بلومبرگ‘ کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوتن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آںے کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے۔

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، وہ اب صحتیاب ہو چکے ہیں

More posts