Baaghi TV

وزیر اعظم چھٹے سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب آج کرینگے

وزیر اعظم چھٹے سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب آج کرینگے

وزیر اعظم شہباز شریف آج قازقستان کے شہر آستانہ میں سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایشیا میں اعتماد سازی کے اقدامات پر ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلیے دو روزہ دورے پر قازقستان میں موجود ہیں، جہاں وہ آج آستانہ شہر میں سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم سیکا سربراہی اجلاس میں علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے اور سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادیوں کے نام پر لوٹنے والی جعلساز دلہن گرفتار
انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی
میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ طیبہ گُل کا تہلکہ خیز انکشاف
پاکستان نے فیٹف کی 40 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا، گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان
برطانیہ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

واضح رہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات نے مربوط کوشش کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے،خیال رہے کہ سیکا 1992 میں قائم کیا گیا بین الحکومتی ادارہ ہے جس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں، سیکا ایشیا میں امن، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ رکھتا ہے اور پاکستان سیکا کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔

More posts