Baaghi TV

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی سمیت اہم شخصیات کے وارنٹ جاری

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی سمیت اہم شخصیات کے وارنٹ جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی دوست کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

اطلاعات کے مطابق ٹی وی چینل کے مالک اور وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی طاہر اے خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں، طاہر خان کے پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ بھی بڑے قریبی تعلقات ہیں

طاہر اے خان وزیراعظم عمران‌خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے ہونے والے اجلاس اور اہم میٹنگز میں شریک ہوتے رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق عدالت نے انکے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود، سیما طاہر اے خان کے بھی وارنٹ گرفتاری کئے گئے ہیں ،ایڈیشنل سیشن جج کراچی نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں،عدالت نے 2 مارچ کو ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ڈاکٹر شاہد مسعود اور دیگر کے خلاف صوبائی وزیر سعید غنی نے 2018 میں ہتک عزت کی درخواست دی تھی۔

چیئرمین نیب کیخلاف من گھڑت خبر کے معاملے پر وزیراعظم آفس نے طاہر اے خان کو حکومتی ترجمان کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا،

More posts