Baaghi TV

پاک بحریہ کا پی این ایس نصر انسانی ہمدردی کے مشن پر افریقی ملک پہنچ گیا

پاک بحریہ کا پی این ایس نصر انسانی ہمدردی کے مشن پر افریقی ملک پہنچ گیا

باغی ٹی وی : فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر انسانی ہمدردی کے مشن پر افریقی ملک بینائن پہنچ گیا،بینائن اور ملحقہ ملک نائیجر کی آفات سے متاثرہ عوام کواشیاخوردونوش کی فراہمی کی جائے گی،مشن کمانڈر کی اعلٰی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں ہوئیں ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

میزبان حکام نے امدادی سامان کی فراہمی پر پاکستان اور پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا،مشن کمانڈر نے حکومت اور امیرالبحر کا دونوں ممالک کے عوام کیلئے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا.عشایئے میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے شرکت کی

More posts