Baaghi TV

پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی نیئر حسین بخاری کورونامیں مبتلا ہوگئے

نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کے بعد بخار محسوس ہوا،کورونا ٹیسٹ کرنے کے بعد نتیجہ مثبت آیا ، خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے،

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نیئر حسین بخاری کو ٹیلی فون کیا،بلاول بھٹو نے رہنماپیپلزپارٹی نیئرحسین بخاری سے ان کی خیریت دریافت کی،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاط ناگزیر ہے،احتیاط کے ذریعے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے،

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی تھی تا ہم آج کرونا سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،کراچی میں کرونا کے پھیلاؤ کے بعد دوبارہ سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، این سی او سی نے کاروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد ریسٹورینٹس سیل کر دیئے ہیں

تعلیمی اداروں، شادی ہالز،ریسٹورینٹس کے لئے ایس او پیز تشکیل دیئے گئے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے

More posts