Baaghi TV

پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا احتجاج

پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اسلام آباد کا تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف احتجاج۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں اساتذہ، اور طلبہ و طالبات نے شریک کی۔ مظاہرین کی جانب سے پریس کلب سے ڈی چوک تک مارچ کیا گیا۔ مظاہرین نے سکولز اور کالجز کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ باقی اداروں کی طرح سکولز اور کالجز کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے کیونکہ سب سے زیادہ ایس او پیز سکولز اور کالجز میں فالو کی جاتی ہیں۔

More posts