پی ٹی آئی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اعلان کیا کہ ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے ایک ویب پورٹل تیار کر لیا ہے جہاں پر صارفین حلقے کے ذریعے پارٹی امیدوار اور اس کے انتخابی نشان کی معلومات حاصل کر سکیں گے۔بلے کے نشان سے محروم ہونے اور پلان بی کے تحت بلے باز کا نشان لینے کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد پی ٹی ائی نے اپنے امیدواروں کو ایک چھتری تلے جمع کرنے کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔پی ٹی ائی کی اس سوشل میڈیا حکمت عملی کی بدولت پارٹی کے حامی اپنے امیدواروں کے انتخابی نشانات کے بارے میں معلومات ایک سرچ سے حاصل کر سکیں گے۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے ایک جدید پلیٹ فارم تیار کیا ہے جس کی مدد سے پی ٹی آئی سپورٹرز امیدواروں کے نام اور اتخابی نشانات کو آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔
نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں، جس میں "NA1" کی مثال پیش کی گئی ہے۔ہم امیدواروں کا ڈیٹا جمع کر رہے ہیں، جس کے بعد ہم اس پلیٹ… pic.twitter.com/UtNjdNB1BF
— Hina Abbasi (@HP031023) January 14, 2024
پی ٹی آئی نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی۔پی ٹی ائی ایک سرچ ایبل ڈیٹا بیس تیار کر رہی ہے جس میں پارٹی کے تمام امیدواروں کے نام حلقے اور انتخاب نشانات کی معلومات شامل کی جائیں گی۔تاہم اس پورٹل میں اب تک امیدواروں کا ڈیٹا موجود نہیں۔ لیکن پی ٹی ائی کا یہ نیا پلان کس حد تک کامیاب ہوگا اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔پی ٹی ائی کا کہنا ہے کو امیدواروں کا ڈیٹا اتے ہی اس پورٹل کو لائیو کر دیا جائے گا۔حکام کے لیے کسی بھی ویب پورٹل تک رسائی پاکستان میں روکنا چند منٹ کا کھیل ہے۔ جبکہ پی ٹی ائی نے اگر اسے موبائل ایپلیکیشن میں تبدیل کیا تو بھی اس تک رسائی بلاک کی جا سکتی ہے۔
