Baaghi TV

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو بڑا صدمہ

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو بڑا صدمہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو بڑا صدمہ پہنچا ہے، فیصل جاوید کی والدہ کی وفات ہو گئی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ محترمہ رضائے الہیٰ سے انتقال فرماگئیں ہیں ،انکی نماز جنازہ آج سہ پہر اسلام آباد میں ادا کی جائے گی اور سپردِ خاک کیا جائے گا

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس اور اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے، وزیراعظم نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرِجمیل کی دعا بھی کی ہے

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، گورنر سندھ نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے،گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

More posts