Baaghi TV

پی ٹی آئی کا عطا تارڑ کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس


پریس کانفرنس کے ذریعے عبدالرزاق شر کے قتل کا الزام چیئرمین تحریک انصاف پر لگانے پر مسلم لیگ نواز کے عطاء اللہ تارڑ کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت پر کیا گیا ہے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل بیرسٹر ابوذر سلمان خان نیازی نے عطا تارڑ کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے.

ذرائع کے مطابق عطاء اللہ تارڑ سے ہرجانے کے طور پر ملنے والی رقم شوکت خانم کو عطیہ کی جائے گی، قانونی نوٹس کے ذریعے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف الزام تراشی پر عطا تارڑ کا 15 روز میں غیر مشروط معافی مانگنے کی مہلت دی گئی تاکہ عطا تارڑ فوری طور پر چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف الزام تراشی ترک کریں اور اپنا بیان واپس لیں
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جبکہ معافی نہ مانگنے اور الزام تراشی سے رجوع نہ کرنے پر عطاء تارڑ کیخلاف ہتک عزت قانون سمیت متعلقہ قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی.

More posts