Baaghi TV

پی ٹی وی نے کونسی نشریات بند کیں کہ پیپلز پارٹی ہوئی سیخ پا

پی ٹی وی نے کونسی نشریات بند کیں کہ پیپلز پارٹی ہوئی سیخ پا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی وی نے سندھی نشریات بند کر دیں

پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن سے سندھی پروگرام اور نشریات کی بندش قابل مذمت ہے،عمران خان ایک ایجنڈے کے تحت الطاف حسین کی لسانی اور تنگ نظر سیاست کو آگے بڑھا رہے ہیں سندھ کی وحدت، ثقافت اور زبان پر حملہ برداشت نہیں کر سکتے ۔

مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی ویژن پرسندھی پروگرامات اورنشریات کی بندش ناقابل فہم اور قابل مذمت ہے ،وزیر اعظم کا رویہ پہلے دن ہی سے سندھ دشمن رہا ہے۔ انہوں نے ملی یکجہتی کے بجائے ایک خاص ایجنڈے کے تحت الطاف حسین کی لسانی اور تنگ نظر سیاست کو آگے بڑھایا ہے۔

مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی وحدت، ثقافت اور زبان پر کوئی حملہ برداشت نہیں کر سکتے فوری طور پر پی ٹی وی پر سندھی پروگرام اورنشریات بحال کی جائے۔

More posts