Baaghi TV

پنجاب اسمبلی کے ملازم کی مبینہ خودکشی کی کوشش،شدید زخمی

punjab assam

پنجاب اسمبلی کے ملازم کی مبینہ خودکشی کی کوشش،شدید زخمی ہوگئے۔ حاجی یوسف نے پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت سے چھلانگ لگائی۔حاجی یوسف سر کے بل زمین پر گرے اور خون میں لت پت ہوگئے۔ اسمبلی نے ملازمین فوری طور ریسکیو کو اطلاع دی۔ حاجی یوسف کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چھت سے کودتے وقت حاجی یوسف موبائل پر گفتگو بھی کررہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یوسف حادثاتی طور پر گرایا خودکشی کی کوشش کی،تحقیقات جاری ہیں۔

More posts