Baaghi TV

پنجاب کے بڑے شہر میں ایک اور بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ایک اور بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

رحیم یار خان کے نواحی علاقہ میں 12 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا،ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا،ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رحیم یار خان کے تھانہ صدرخان پور کی حدود میں زیادتی کے بعدبچے کے قتل کے واقعہ کانوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے آرپی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی،

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مقتول کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے سے تیسری جماعت کے طالب علم کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، نامعلوم ملزمان نے بچے کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی، بچے کے لواحقین نے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے.

بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،پولیس اس بارے میں بے بس ہو چکی ہے، واقعات ہوتے ہیں لیکن ملزمان گرفتار نہیں ہوتے، قصور ،چونیاں میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کے بعد پولیس متحرک تو ہے لیکن واقعات کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہی

More posts