روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری رہائشگاہ نوگوروڈ میں ڈرون حملے کی کوشش کی۔
روسی حکام کے مطابق یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا اور تمام ڈرونز کو بروقت مار گرایا گیا، جس کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، رو سی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اس واقعے کو ریاستی دہشتگردی کی پالیسی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایسی کارروائیاں روس کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان کا مناسب جواب دیا جائے گا،روس اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین نے اس نوعیت کی کوئی کارروائی نہیں کی، پیوٹن کی رہائشگاہ پر حملے کی کہانی من گھڑت ہے اور روس اس دعوے کو یوکرین کے خلاف مزید حملوں کا جواز بنانے کے لیے استعمال کررہا ہے،یوکرین ایسے اقدامات نہیں کرتا جو سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچائیں، بلکہ روس امریکی صدر ٹرمپ کی سفا رتی کاوشوں کو بھی کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
میجر عدیل شہید کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل اور وزیر داخلہ سمیت سول و عسکری شخصیات کی شرکت
