Baaghi TV

قرض کی ادائیگی پر شہری کو ہراساں کرنے پر عدالت کا بڑا حکم

قرض کی ادائیگی پر شہری کو ہراساں کرنے پر عدالت کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں قرض کی ادائیگی پر شہری کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

قرض کی قسط ادائیگی نہ کرنے پر شہری کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کر دی گئی،چیف ایگزیکٹو نیشنل رورل سپورٹ پروگرام راشد باجوہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے ایک سال کا وقت دیدیا گیا ،

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ اسٹیٹ بینک کی کیا پالیسی ہے؟راشد باجوہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کمرشل بینکوں کو بھی ہدایات جاری کرے،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے یہ بہت اہم معاملہ عدالت کے سامنے اٹھایا ہے،

اسٹیٹ بینک کے نمائندے کی ہدایات لینے کے لیے وقت دینے کی استدعا منظورکر لی گئی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ایک بیوہ نے عدالت کو بھی ہاتھ سے لکھی ہوئی درخواست بھیجی ہے،وکیل نے کہا کہ عدالت میں کیس سے متعلق معلوم ہونے پر 3 شہریوں نے اسی نوعیت کی درخواستیں دیں،

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ لوگوں کو قرضوں کی قسطوں میں ایک سال کی توسیع سے متعلق علم نہیں، لوگوں کی رہنمائی کےلیےاین آر ایس پی کے ریجنل دفاتر میں فوکل پرسن مقرر کر دیا جائے،

More posts