Baaghi TV

رنبیر کپور کا اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے فلم تو جھوٹی میں مکار کی پرموشن کے دوران کہا ہے کہ میں نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے. انہوں نے کہاکہ جب سے میری بیٹی پیدا ہوئی ہے مجھے لگتا ہے کہ مجھے اسکو وقت دینا چاہیے اپنی اہلیہ اور گھر کو وقت دینا چاہیے. بہت کام کر لیا ہے اور بہت سا کام کرنا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن میں زندگی کے ایک نئے فیز میں داخل ہوا ہوں اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اداکاری سے کچھ عرصہ کے لئے بریک لوں گا. انہوں نے کہا کہ میں نے فلم اینیمل اور تو جھوٹی میں مکار کی پرموشن کررہا ہوں جس دن سے یہ ریلیز ہو جائیں گی میں کچھ عرصہ کے لئے گھر بیٹھ جائوں گا. کتنے عرصے کےلئے گھر بیٹھوں گا مجھے علم نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری سے

بریک لینے کا فیصلہ کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے انیمل اور تو جھوٹی میں مکار کے بعد کوئی فلم سائن نہیں کی . انہوں نے کہا کہ مجھے اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا کبھی نہ ہو گا کہ میں نے کیرئیر کے عروج پر بریک لی. بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ میری بیٹی کے ساتھ میں قیمتی وقت گزاروں گا اور میں بہت زیادہ اس حوالے سے پرجوش بھی ہوں.

More posts