Baaghi TV

رونالڈو نے کوک کی بوتلیں پریس کانفرنس کے میز سے ہٹائیں تو کمپنی کو کتنے اربوں کا نقصان ہوگیا

رونالڈو نے کوک کی بوتلیں پریس کانفرنس کے میز سے ہٹائیں تو کمپنی کو کتنے اربوں کا نقصان ہوگیا

یوروپ میں پریس کانفرنس کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کی دو کوکا کولا کی بوتلیں ہٹانے کے نتیجے میں کوکو کولا مشروبات کی کمپنی کے حصص کی قیمت میں 4 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوگئی ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو صحت کے ایک جنونی اور خیال رکھنےوالے شخص مشہور ہیں اور انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کوک کی بوتلیں دور کر کے ثابت کیا کہ وہ کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنک کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ،

اس کے بعد رونالڈو نے پرتگالی زبان میں اعلان کرنے سے پہلے پانی کی بوتل کو تھام لیا.پھر اس کے بعد رونالڈو نے کہا لوگ اب یہ پانی استعمال کریں اور اس کو ترجیح دیں


کاربونیٹڈ واٹر کو حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا اہم پیغام دے دیا .

More posts