Baaghi TV

1500 روپے کے پرائز بانڈ کا ڈرا نمبر 105، پہلے انعام کا اعلان

1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے خوشخبری سامنے آگئی ہے، قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں اور انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر میں 1500 روپے کے پرائز بانڈ کا ڈرا نمبر 105 منعقد ہوا، جس میں مختلف انعامات کے فاتحین کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
‎اس ڈرا میں پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے مقرر تھی، جبکہ دوسرے انعام کے تین فاتحین کو 10،10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ تیسرے انعام کے طور پر 1,696 خوش نصیب افراد کو 18 ہزار 500 روپے فی کس نقد انعام ملے گا۔
‎نتائج کے مطابق پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 429148 کے حامل نے جیتا۔ دوسرے انعام کے فاتحین کے بانڈ نمبرز 430347، 591133 اور 628300ہیں۔
‎انعام جیتنے والے افراد اصل پرائز بانڈ اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے اپنی رقم وصول کر سکتے ہیں۔
‎حکام کے مطابق مکمل ڈرا لسٹ جلد جاری کی جائے گی۔ پرائز بانڈز کو پاکستان میں نسبتاً محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ سرمایہ کار کی اصل رقم محفوظ رہتی ہے جبکہ سال بھر میں ہونے والی قرعہ اندازیوں کے ذریعے انعام جیتنے کا موقع بھی موجود ہوتا ہے۔

More posts