Baaghi TV

روس کی کینسر مخالف ویکسین طبی آزمائشوں میں کامیاب

روس کی فیڈرل میڈیکل اینڈ بائیولوجیکل ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی تیار کردہ انسداد کینسر ویکسین نے طبی آزمائشوں میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب یہ روسی وزارتِ صحت سے استعمال کے لیے منظوری کی منتظر ہے۔

ایجنسی کے مطابق، ویکسین کے مطالعات نے اس کی حفاظت کو ثابت کیا ہے، حتیٰ کہ بار بار استعمال کے باوجود بھی کسی بڑے مضر اثرات کا سامنا نہیں ہوا۔ مزید کہا گیا ہے کہ ویکسین نے ٹیومر کے سائز کو کم کرنے اور ان کی بڑھوتری کو سست کرنے میں 60 سے 80 فیصد تک مؤثر نتائج دیے ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ ویکسین کولوریکٹل کینسر کے علاج میں استعمال کی جائے گی۔ اسی دوران، ایجنسی گلیوبلاسٹوما کے خلاف ایک ویکسین کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے، جو دماغ کا انتہائی مہلک ٹیومر سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، میلانوما کی مخصوص اقسام کے علاج کے لیے بھی ویکسین پر کام جاری ہے۔

8.5 ارب ڈالر کے نئے معاہدےپاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے ،مسعود خان
موبائل سمز کا ڈیٹا لیک، وزیر داخلہ کا نوٹس، انکوائری ٹیم تشکیل

ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کا ہدف دیا

لندن میں فلسطین ایکشن کی حمایت پر ریکارڈ گرفتاریاں

More posts