سعودی عرب نے مشرق میں 10 ڈرون تباہ کر دیئے۔
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے ریاض اور مشرقی علاقوں میں 10 ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا ہے یہ بیان ملک کے مشرق میں دو دیگر ڈرونز کو تباہ کرنے کے اعلان کے ایک گھنٹے بعد آیا ہے۔
قبل ازیں وزارت نے کہا تھا کہ اس نے ریاض اور مشرقی علاقوں میں سات ڈرون تباہ کیے ہیں،وزارت دفاع کے ترجمان نےجمعے کے روز ایکس پر ریاض کے مشرقی علاقے میں 3ڈرونز کا راستہ روک کر انہیں تباہ کرنے کی تصدیق کی ہے”اس سے قبل سعودی وزارت دفاع نے جمعہ ہی کے روز ریاض کے ضلع الخرج کی طرف داغے گئے چار ایرانی میزائلوں اور ایک ڈرون کو روک کر تباہ کیا تھا۔
امریکی محکمہ دفاع نےعراق میں طیارے حادثے میں ہلاک ہونیوالے 6 فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی
واضح رہے کہ رواں ماہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور انہیں علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا۔
کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب اپنی قومی سلامتی کے دفاع کے ساتھ ساتھ اپنے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گا، اجلاس میں مشکل وقت میں سعودی عرب کی حمایت کرنے والے برادر اور دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔
ایرانی حملوں کی 51 ویں لہر:سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بارش
