Baaghi TV

سابق رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا

سابق رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق رکن قومی جمشید احمد دستی کو ملتان کینٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جمشید دستی کو آئل ٹینکر چوری کیس میں گرفتار کیا گیا ہے.

عوامی راج پارٹی کے سربراہ کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج تھا،جمشید دستی کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے،

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کئی روز سے روپوش تھے اور انکا نمبر بند تھا، پولیس کو آج کامیابی ملی ہے

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل پولیس اہلکار فرخ شہزاد نے ساتھیوں سے مل کر ڈرائیور سے دو آئل ٹینکر چھینے تھے۔ گرفتار پولیس اہلکار فرخ شہزاد، جمشید دستی کا گن مین اور جماعت کا سرگرم رکن بھی رہ چکا ہے

More posts