Baaghi TV

سابق سعودی انٹیلی جنس چیف نے جو بائیڈن کو ایران کے متعلق خبر دار کر دیا

سابق سعودی انٹیلی جنس چیف نے جو بائیڈن کو ایران کے متعلق خبر دار کر دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران سے ماضی میں طے شدہ مشترکہ جامع لائحہ عمل کے نام سے جوہری سمجھوتے میں کی گئی غلطیاں نہ دُہرائے۔ ترکی الفیصل نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مخاطب ہوتے یہ بیان دیا ہے .

ترکی الفیصل نے انتیسویں عرب امریکی پالیسی ساز کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا’’ جناب نومنتخب صدر! (جوبائیڈن)پہلی ڈیل کی غلطیوں اور اسقام کو دُہرائیں نہیں۔کسی غیر جامع سمجھوتے سے ہمارے خطے میں پائیدار امن وسلامتی کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔العربیہ نے اپنی رپورٹ بتایا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں جولائی 2015ء میں جب چھے عالمی طاقتوں کا ایران سے جوہری سمجھوتا طے پایاتھا تو اس وقت جوزف بائیڈن ان کے نائب صدر تھے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں اس سمجھوتے سے یک طرفہ دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا اور ایران کے خلاف دوبارہ اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔

جوزف بائیڈن نے اپنی حالیہ انتخابی مہم کے دوران میں ایران کےساتھ طے شدہ اس جوہری سمجھوتے میں بعض شرائط کے ساتھ دوبارہ شامل ہونے کے اعلانات کیے ہیں ۔ابھی یہ واضح نہیں کہ امریکا کی اس سمجھوتے میں دوبارہ شمولیت کے لیے کیا شرائط ہوں گی

More posts