Baaghi TV

صحافت اور ادب کے فروغ کے لیے وزیر اطلاعات نے کی اہم بات

صحافت اور ادب کے فروغ کے لیے وزیر اطلاعات نے کی اہم بات

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا علاقائی پریس کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی پریس قومی میڈیا کا ایک اہم اور مؤثر حصہ ہے، آزادی اظہار رائے کے بنیادی ،آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت علاقائی اخبارات کی ترقی کی خواہاں ہے ۔ حکومت تمام علاقائی زبانوں کی ترویج ،صحافت کے فروغ اور ادب کی ترقی کیلئے پر عز م ہے ۔ملک میں آزاد اور ذمہ دار انہ صحافت کے فروغ کیلئے سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے ۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اخبارات کی تصدیق کے عمل کا بنیادی مقصد ملک میں حقیقی صحافت کا فروغ ہے ۔یہ عمل نمائندہ میڈیا تنظیموں اور دیگر متعلقہ فریقین کی مشاورت اور تعاون سے آگے بڑھا رہے ہیں ۔یہ عمل اشتہارات کے شفاف اجراء اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے میں ممد و معاون ثابت ہو گا ۔ تصدیق کے عمل کے حوالے سے کو ئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے ،یہ عمل علاقائی صحافت کو تقویت بخشے گا ۔

More posts