Baaghi TV

نوجوان لڑکی کی جانب سے شادی کی انوکھی پیشکش پر شہزاد رائے کا دلچسپ جواب

پاکستان کے مقبول گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کو ایک مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش انتہائی دلچسپ انداز میں کی گئی ہے۔

باغی ٹی وی : گلوکار شہزاد رائے کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مٹھائی اور گرین ٹی کی تصاویر بھی شیئر کیں تصاویر شئیر کرتے ہوئے گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ گرین ٹی کو مٹھائی پر ترجیح دینی چاہیے کیونکہ زندگی میں جو تھوڑی خوشی مِل سکتی تھی وہ بھی نہ ملے۔


گلوکار کے اس ٹوئٹ پرمداحوں نے بھی کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیا تاہم ایک خاتون مداح نے ایسا کمنٹ کیا جو وائرل ہوگیا۔

ثنا خان نامی صارف نے کمنٹ میں گلوکار کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے شادی کرلیں، میں روز آپ کو اپنے خون سے گرین ٹی بنا کر دوں گی۔


صارف کی اس ٹوئٹ پر شہزاد نے مزاحیہ انداز میں ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ برائے مہربانی ایسی باتیں نہ کریں، لوگ مجھے ویمپائر کہنے لگیں گے۔


خاتون نے اس پر کہا کہ اب جواب دے دیا ہے تو شادی بھی کر لیتے ہیں۔

More posts