Baaghi TV

سرگودھا میں چلتی گاڑیوں سے سامان اتارنے والا گینگ پٹرولنگ پولیس کے روکنے پر فرار

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بوقت 03 بجے رات پٹرولنگ پولیس 93 شمالی کی موبائل کو ایک کار ڈراٸیور نےآ کر بتایا کہ تین چار کلومیٹر پیچھے 3 افراد ایک منی مزدا سے آلو کے گٹواتار رھےتھے اس کی اطلاع کی ملنے پٹرولنگ پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے تو پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر نامعلوم ملزمان رکشہ نمبرکو چھوڑ کر تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے

مزدا ٹرک کے ڈراٸیور مسمی منیر احمد ولد بشیر سکنہ ضلع قصور نے بتلایا کہ وہ آلو لوڈ کرکےجانب ساہیوال جارہا تھا کہ 3 نامعلوم افراد جوکہ رکشہ پر سوار تھے جو کہ میرے مزدا پر پیچھے سے سوار ہو کر آلو اتار رہے تھے

اور وہ 3 نامعلوم افراد پٹرولنگ پولیس کی گاڑی کو آتا دیکھ کر اپنا رکشہ چھوڑ کر بھاگ گئے ھیں پٹرولنگ پولیس نے رکشہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ جھال چکیاں کے حوالے کردیا

More posts