Baaghi TV

سوار محمد حسین شہید کا 52 ویں یوم شہادت کو آئی ایس پی ار کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 52 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر پر سوار محمد حسین شہید نے بلا خوف و خطر اور بے مثال جرات کے ساتھ دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ظفروال کے محاذ پر سوار محمد حسین شہید نے تن تنہا 16 بھارتی ٹینکوں کو تباہ بھی کیا، بِلا شبہ سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

More posts