Baaghi TV

سیکرٹری ایوی ایشن کی بطور ڈی جی ایوی ایشن مدت میں توسیع

سیکرٹری ایوی ایشن کی بطور ڈی جی ایوی ایشن مدت میں توسیع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن تھارٹی حسن ناصر جامی کو بطور ڈی جی 3 ماہ کے لئے توسیع کر دی گئی ہے

اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹفکیشن کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن حسن ناصر جامی کی بطور ڈی جی 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے

حسن ناصر جامی سیکرٹری سول ایوی ایشن بھی ہیں، ڈی جی سول ایوی ایشن مستقل تعینات نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے انکو بطور ڈی جی سی اے اے 3 مہینے مزید کام کرنے کا کہہ دیا ہے ، نوٹفکیشن مریم کیانی ڈپٹی سیکرٹری تو گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے

واضح رہے کہ 2017ء سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مستقل ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ خالی ہے۔ایئر مارشل عاصم سلیمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آخری ڈائریکٹر جنرل تھے۔عاصم سلیمان نے افسران کے احتجاج کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا۔اس کے بعد جوبھی وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن تعینات ہوا تو ڈی جی کا عہدہ اپنے پاس رکھ لیا۔

سیکرٹری ایوی ایشن ڈویشن حسن ناصر جامی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قائم مقام ڈی جی کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔اہم ڈائریکٹرز کی آسامیاں خالی ہیں اور ان آسامیوں پرجونیئر اور سینئر افسران‘ ڈبل چارج کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

More posts