سینئر براڈکاسٹر عشرت فاطمہ نے 45 برس تک خدمات انجام دینے کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا ہے۔
اپنے آخری ویڈیو پیغام میں عشرت فاطمہ نے کہا کہ گزشتہ روز ریڈیو پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ انہوں نے نہایت دکھی دل کے ساتھ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 1983 سے ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہیں اور 1984 میں خبریں پڑھنا شروع کیں۔ عشرت فاطمہ نے کہا کہ یہ کام ان کا جنون اور محبت تھا، اور شکر ہے کہ اب تک آنکھیں، سانس، آواز اور چہرہ ان کا ساتھ دیتے رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیشہ کوشش کی کہ اپنے کام سے انصاف کیا جائے۔
ویڈیو کے اختتام پر عشرت فاطمہ نے سامعین سے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔
سینئر براڈکاسٹر عشرت فاطمہ 45 سال بعد ریڈیو پاکستان سے رخصت
