Baaghi TV

سینئر کالم نگار عزیز ظفر آزاد وفات پا گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوائے وقت کے سینئر کالم نگار عزیز ظفر آزاد وفات پا گئے

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ،معروف ، کالم نگار ۔دانشور اور پاکستان قومی زبان تحریک کے صدر عزیز ظفر آزاد وفات پا گئے،۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔

ان کی نماز جنازہ آج جمعرات کو بعداز نماز ظہر جامع مسجد نیشنل بنک کالونی سمن آباد میں ادا کی جائے گی

باغی ٹی وی نے سینئر کالم نگار عزیز ظفر آزاد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، آمین

عزیز ظفر آزاد پاکستان کی قومی زبان اردو کے حوالہ سے بہت کام کر رہے تھے، اس ضمن میں وہ قومی زبان تحریک کے صدر بھی تھے اور انہوں نے اردو کو قومی سطح پر نافذ کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا

More posts