Baaghi TV

سچن ٹنڈولکر کا ویرات کوہلی کو پیغام

سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے پر سچن ٹنڈولکر نے ویرات کوہلی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ‘آپ بہترین کھیلے، مجھے رواں سال 49 سال کی عمر سے 50 ویں سالگرہ منانے کے لیے 365 دن لگے، اُمید کرتا ہوں ہے کہ آپ 49 ویں سے 50 ویں سنچری کا سفر آئندہ کچھ دنوں میں پورا کرکے میرا ریکارڈ توڑ دیں گے’۔https://x.com/sachin_rt/status/1721147544389185802?s=20
ون ڈے کرکٹ میں سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے پر بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے ویرات کوہلی کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ ویرات کوہلی نے کولکتہ میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں اپنی 35 ویں سالگرہ کے دن شاندار سنچری اسکور کرکے ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا۔
کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے، انہوں نے یہ سنگ میل 289 ویں میچ میں عبور کیا۔

More posts