Baaghi TV

شاداب خان پہلے ٹی ٹونٹی میں دستیاب ہوں گے یانہیں

شاداب خان پہلے ٹی ٹونٹی میں دستیاب ہوں گے یانہیں

باغی ٹی و ی .پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کو زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے نائب کپتان کی ذمہ داری دی گئی تھی تاہم وہ انجری کے باعث ایک روزہ سیریز کے لیے دستیاب نہیں تھے اور اب کہا جارہا ہے کہ وہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔

زمبابوے کے خلاف سیریز سے پہلے انجری کا شکار ہونے والے شاداب خان بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کررہے تھے تاہم اب ان کی انجری میں بہتری آرہی ہے لیکن انہیں مینجمنٹ نے انہیں مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے البتہ سیریز کے آئندہ دونوں ٹی ٹونٹی میچوں میں شاداب خان کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

More posts