Baaghi TV

شادی میں نہ بلانے کے شکوے پر پریانکا چوپڑا کا مداح کو دلچسپ جواب

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا مداح کے شادی میں نہ بلانے کے شکوے پر دیا گیا دلچسپ جواب وائرل ہوگیا۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پریانکا چوپڑا نے’ آسک می اینی تھنگ کا سیشن رکھا سیشن کے دوران سنتوش پٹنیک نامی مداح نے پریانکا سے شکوہ انداز میں سوال کیا کہ انہیں کیوں 2018 میں پریانکا اور نک نے شادی پر مدعو نہیں کیا؟ دراصل میں ان دنوں جودھ پور کے آس پاس ہی تھا۔


پریانکا نے مداح کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ مجھے معاف کیجیے گا سنتوش پٹنیک، میں آپ کو نہیں جانتی شاید یہ ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔

More posts