Baaghi TV

شہباز شریف نیب کیوں پیش نہیں ہو رہے بتایا مریم اورنگزیب نے

شہباز شریف نیب کیوں پیش نہیں ہو رہے بتایامریم اورنگزیب نے

باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کے خطرات کے باعث شہبازشریف نیب میں پیش نہیں ہورہے .مطلوبہ مکمل معلومات بمع دستاویزات دستیاب ریکارڈ سے فراہم کردی گئی ہیں

کوئی مزید معلومات بھی مانگی گئیں تو مہیا کر دی جائیں گی.کورونا کے باعث دقت کے باوجود پاکستان اور برطانیہ سے معلومات حاصل کرکے اور یادداشت کی بنیاد پر معلومات مہیا کر دی گئی ہیں.مزید سوالات پوچھنا چاہیں تو وڈیو کانفرنس کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں، سکائپ ایڈریس فراہم کردیا گیا ہے

شہبازشریف کی نیب کو درخواست کے ساتھ تمام ڈاکٹرز کے سرٹیفیکیٹس بھی منسلک ہیں .پہلے بھی درخواست کی تھی کہ موجودہ حالات میں شہبازشریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے .شہبازشریف کنسر سرجری سے گزر چکے ہیں، جس کے نتیجے میں قوت مدافعت کی کمی کے باعث خدانخواستہ کرونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں

More posts