Baaghi TV

شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم

شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم

سپریم کورٹ میں شہبازشریف کی بیرون ملک جانے کی اجازت کے خلاف حکومت اپیل پر سماعت ہوئی

عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور لاہور ہائیکورٹ سے کیس کا تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے ہدایات جاری کی کہ پٹیشن کب دائر ہوئی اور کب مقرر ہوئی تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے ۔ سپریم کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی ۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کسی کے بیرون ملک جانے کا نہیں بلکہ عدالتی طریقہ کار کا ہے جس رفتار سے عدالت لگی اور حکم پر عملدرآمد کا کہا گیا وہ قابل تشویش ہے ۔

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اتنی جلدی سارا کام کیسے ہو سکتا ہے ارجنٹ درخواست پر چیف جسٹس کی باقاعد ہ تحریرہوتی ہے جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے لی ہے درخواست واپس ہونے پر وفاق کی اپیل کیسے سنی جا سکتی ہے شہباز شریف کا بیرون ملک جانے کا معاملہ تو ختم ہوگیا اب دیکھنا یہ ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی توہین ہوئی یا نہیں،شہباز شریف کی درخواست پر ہائیکورٹ کی 7 مئی کی مہر لگی ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ مہر کے حساب سے تو درخواست دائر بھی اسی دن ہوئی جب حکم دیا گیا، کیا شہبازشریف کو کوئی میڈیکل ایمرجنسی تھی جو اتنی جلدی سماعت ہوئی جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ شہباز شریف رکن پارلیمان اور اپوزیشن لیڈر ہیں،شہباز شریف کا احترام ہونا چاہیے،

اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ایسا کوئی ریکارڈ نہیں کہ شہبازشریف کو ایمرجنسی تھی ، لاہور ہائیکورٹ نے تو وفاق کا موقف بھی نہیں سنا، یکطرفہ حکم دے کر عملدرآمد کیلئے بھی زور دیا گیا ۔

عدالت نے شہبازشریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت کے خلاف حکومتی اپیل پر سماعت دو جون تک ملتوی کر تے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور جواب طلب کر لیا ہے

شہباز شریف کو باہر جانے دیا تو "مک مکا” کا الزام لگ جائے گا،وفاقی وزیر

شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

More posts