Baaghi TV

شیخ رشید نے یوم مزدور پر ایسا پیغام جاری کیا کہ ریلوے مزدور خوش ہو جائے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوےکےمزدورکی محنت اورلگن سےہی ریل کا پہیہ چل رہا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی یوم مزدور پر شیخ رشید احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ریلوے کے تمام مزدوروں، ورکروں کوسلام پیش کرتاہوں، جن کی محنت اورلگن سے ریل چل رہی ہے. انہوں نے کہا کہ میں ریلوے کے مزدوروں کویقین دلاتاہوں مزدوروں کےوسائل میں اضافہ کروں گا،مراعات دوں گا، ہماری حکومت محنت کش کی عزت نفس کا احساس رکھتی ہے،مزدوروں کو آسانیاں فراہم کی جائیں گی.

More posts