Baaghi TV

مجھے شوٹنگ کے دوران ہاتھی کے فضلے سے تیارچائے پیش کی گئی اکشے کمار

رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کے 10 بڑے اداکاروں کی فہرست میں جگہ بنانے والے با لی وڈ کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی نئی ایڈوینچر ڈاکیو مینٹری کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کر دیا-

باغی ٹی وی :بالی وڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے طور پر مشہور اداکاراکشے کمار بھارت کے وہ واحد اداکار ہیں جو رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 10 اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوئے تھے۔

اداکار نے وبائی مرض کے باوجود مختلف پروجیکٹ میں حصہ لیا ایسے ہی پرویجکٹس میں ان کی آنے والی ایڈونچر ڈاکیومینٹری فلم ’بیئر گریلز: ان ٹو دی وائلڈ‘ بھی ہے جس میں وہ برطانوی سابق فوجی افسر اور ایڈونچر اداکار بیئر گریلز کے ساتھ جنگل میں خطروں کے کرتب کرتے اور خوفناک جنگل کی سیر کرتے دکھائی دیں گے۔
https://www.instagram.com/p/CEI8E94HYya/
اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آنے والی ایڈونچر فلم کا ٹیزر شیئر کیا – ٹیزر شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’بیئر گریلز: ان ٹو دی وائلڈ‘ کو 11 ستمبر ڈسکوری اور 14 ستمبر کو ڈسکوری پلس پر نشر کیا جائے گا۔

اکشے کمار نے لکھا کہ وہ ’بیئر گریلز: ان ٹو دی وائلڈ‘ کی شوٹنگ کو کبھی نہیں بھول پائیں گے اور خصوصی طور پر وہ اس دن کو نہیں بھول پائیں گے جب انہیں ہاتھی کے فضلے سے تیار کردہ چائے پلائی گئی۔
https://www.instagram.com/p/CEir_CenM4h/?utm_source=ig_embed
اداکار کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹیزر کے آخر میں برطانوی اداکار بیئر گریلز کو اکشے کمار کو چائے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے اکشے کو یہ نہیں بتایا کہ یہ ہاتھی کے فضلے سے تیار کی گئی ہے تاہم اکشے کمار نے اپنی پوسٹ میں اعتراف کیا کہ انہیں شوٹنگ کے دوران ہاتھی کے فضلے سے تیار چائے پینا پڑی۔

More posts