Baaghi TV

شمالی وزیرستان میں پولیس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیس کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی گئی ڈی پی او کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان پولیس نے ایک سال کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک سال کے دوران مختلف نوعیت کے 156 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد 384 ملزمان میں سے 293 گرفتار ہوئے اور پولیس نے امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ منشیات کی بیخ کنی کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے

شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 84 ہزار گرام چرس اور سینکڑوں لیٹر شراب برآمد کر کے درجنوں ملزمان گرفتار کئے۔ مختلف کارروائیوں میں 12 کلاشنکوف،12 رائفل، متعدد پستول اور اور بڑی تعداد میں کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔

شمالی وزیرستان میں آئی جی ثناء اللہ عباسی کے احکامات کی روشنی میں 3 ہزار پولیس فورس قیام امن کیلئے جانفشانی سے کام کررہی ہے علاوہ ازیں شمالی وزیرستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے 2500 اہلکار تعینات ہیں۔ شمالی وزیرستان میں پولیس اور آرمی عوام کے ساتھ ملکر علاقے کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور پولیس فورس کو مزید مضبوط کرنے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

More posts