Baaghi TV

سینئیراداکارہ سیمی راحیل نے کورونا ویکسین لگوالی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔

باغی ٹی وی : اداکارہ سیمی راحیل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہیں اور کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین لگوا رہی ہیں۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کورونا ویکسین لگوانا مشکل کام نہیں ہے اس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں-

اُنہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’لازمی کورونا ویکسین لگوائیں تاکہ ہر ایک محفوظ رہ سکے۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل بشریٰ انصاری، ثمینہ پیرزادہ اور ارمینا خان، جبکہ جاوید شیخ ، طلعت حسین بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا چکے ہیں۔

More posts