Baaghi TV

سری دیوی کے ساتھ تشبیہ دیئے جانے پر سونیا حسین کا مداح کو دلچسپ جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین نے خود کو بالی وڈ کی لیجنڈ اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی سے تشبیہ دینے والے مداح کو دلچسپ جواب دیا ہے۔

باغی ٹی وی : ڈراموں میں منفرد اداکاری کرنے والی اداکارہ سونیا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حال ہی میں اپنے ڈرامے ’محبت تجھے الوداع‘ کے ایک سین سے لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اس تصویر میں سونیا حسین نے نیلے رنگ کی ساڑھی اورموتیوں کا ہار پہنے انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ان کی یہ تصاویر نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں بلکہ مداحوں کو بھی خوب پسند آرہی ہیں۔ ایک مداح نے تو انہیں نیلی ساڑھی میں بالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی سے ملاتے ہوئے کہا ’سری دیوی جی کیا حال ہے آپ کا‘۔

ڈرامہ سیریل سراب میں ذہنی مریضہ کا کردار نبھانا چیلنج تھا سونیا حسین

سونیا حسین نے بھی مزاحیہ انداز میں مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا ’جی الحمداللہ، آپ کیسے ہیں جونی لیور؟‘۔ سونیا حسین کا یہ انداز اور تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ڈراموں میں دکھائی جانے والی کہانیوں پر بات کی تھی اداکارہ نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پروڈیوسروں نے سوچنا چھوڑ دیا ہے کہ کانٹینٹ دینا کیا ہے۔ ان کے نزدیک جو دِکھ رہا ہے وہ بِک رہا ہے، اگر کچرا بھی بک رہا ہے تو چل رہا ہے۔ میرے خیال میں خراب کانٹینٹ دیں گے تو وہی لوگ بھی پسند کریں گے، ضروری ہے کہ ابھی سے لوگوں کی تربیت کریں تاکہ ان کی سوچ وسیع ہو اور ان کا ذہن کھلے۔

سونیا حسین کا ذہنی صحت سے متعلق اہم پیغام

سونیا حسین نے مداحوں کو خود کو سمجھنے کا مشورہ دے دیا

More posts