Baaghi TV

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا سندھ حکومت کے تعاون سے صنعتکاروں اور ورکرز کی ویکسی نیشن کا آغاز

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے سندھ حکومت کے تعاون سے صنعتکاروں اور ورکرز کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے جاری کی گئی گائیڈ لائن میں ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ورکرز 1166پر شناختی کارڈ بھیج کر خود کو رجسٹرڈ کروائیں بعد ازاں کوڈ موصول ہونے پرفراہم کی گئی فہرست کے مطابق ان کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔
سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے میڈیا کوجاری تفصیلات میں کہا کہ کراچی کے سب سے بڑے اور قدیم سائٹ ایریا میں صنعتکاروں اور ورکرزکو جان لیوا کورونا وبائی مرض سے بچانے کے لیے ایک محتاظ اندازے کے مطابق ایک سے ڈیڑھ لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویکسی نیشن سینٹر پیر تا ہفتہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بغیر کسی وقفے خدمات فراہم کرے گا۔ تمام افراد کو ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

More posts