Baaghi TV

سوشل میڈیا ایک بار پھر غریب کی آواز بن گیاغریب گھر کی حالت زار کی ویڈیو سامنے آگئی

سوشل میڈیا ایک بار پھر غریب کی آواز بن گیا مظفرگڑھ ڈی ایس پی صدر سرکل فاروق خان اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کے جزبہ بھی دیکھانا شروع کردیا ہے گزشتہ دن سوشل میڈیا پر ایک غریب لاچار خاندان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اس خاندان کی حالات زار دکھائی گئی وہ ویڈیو ڈی ایس پی صدر سرکل فاروق خان بھی دیکھی اور بھی بہت سے لوگوں نے دیکھی ہوگی لیکن انسانیت سے محبت ہر کسی کو تو نہیں ہوتی۔

آج ڈی ایس پی صاحب اس خاندان کے گھر پہنچ گئے ان کی حالات دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے ان کے پاس بیٹھے ان سے گفتگو کی اور اس خاندان کی مالی امداد بھی کی اور آگے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی یہ کام کسی پولیس افسر کا نہیں بلکہ یہ تو ہمارے حکمرانوں کا ہے ہمارے منتخب نمائندوں کا ہے کہ وہ اپنے حلقہ کی عوام کا خیال رکھیں کہ وہ کس حال میں زندگی گزار رہے ہیں

More posts