Baaghi TV

صومالین آرمی چیف پر خود کش حملہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صومالین آرمی چیف موغادیشو میں خودکش کار بم حملے میں بال بال بچ گئے ہیں،حملے میں ایک شہری ہلاک ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالی فوج کے ترجمان کرنل عبدیقانی علی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف پر حملہ ایک روز قبل ہو، جب آرمی چیف جنرل یوسف ریغ موغادیشو کے علاقے حدان میں واقع ایک فوجی ہسپتال کے قریب تھے،اس دوران خودکش بمبار نے اپنی بارود سے بھری کار کو ان کے قافلے میں شامل گاڑیوں سے تیزی سے ٹکرانے کی کوشش کی۔ کار نزدیک آنے پر فوجی سربراہ کے محافظوں نے خودکش بمبار پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگیا اور اس کی کارمیں دھماکہ ہو گا تاہم فوجی کمانڈر اور ان کے محافظ اس حملے میں محفوظ رہے

موغادیشو کی آمین ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ اس نے بم دھماکے کی جگہ سے ایک شہری کی لاش اٹھائی ہے۔ حملے میں ایک عام شہری مارا گیا.خبر رساں ادارے کے مطابق الشباب کی فوجی کارروائیوں کے ترجمان عبدیاسیس ابو مصعب کا کہنا ہے کہ ہم نے موغادیشو میں فدائی کارروائی کی ہے۔ اس کا ہدف سینیر فوجی کمانڈروں کا قافلہ تھا۔ جس میں ناکامی ہوئی،

واقعہ کے بعد صومالین فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جس میں 7 دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے ٹھکانے لگا دیا

More posts