Baaghi TV

ہالی وڈ فلم سونک دی ہیج ہاگ رواں ماہ 14 فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

لائیو ایکشن کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ سونک دی ہیج ہاگ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا پسندیدہ اداکار جب تقریب میں پہنچے تو مداحون نے شاندار استقبال کیا فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر واک کی

جبکہ فلم کی کہانی ایک ایسے انسان کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خفیہ دوست سونک کی مدد سے اپنی زندگی میں آنے والی پریشانیوں کے خلاف مدد لیتا ہے

فلم کی کاسٹ میں جم کیری، جیمز مارڈسن، ایڈم پیلی اور نتاشا روتھ ول شامل ہیں فلم کی یدایات جیفری فولر نے دی ہیں جبکہ فلم کا اسکرین پلے پیٹرک کیسی اور جوش ملر نے لکھا ہے

فلم رواں ماہ 14فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

More posts