Baaghi TV

جنوبی افریقہ کر کٹ بورڈ کا خواتین کر کٹرز کے لئے خوشخبری

جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کا معاوضہ مردوں کے برابر کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ بورڈ جنوبی افریقہ نے مینز اور ویمنز کرکٹرز کو یکساں معاوضہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں انٹرنیشنل میچز کی فیس ایک جیسی وصول کریں گی۔
جنوبی افریقہ دنیا کا تیسرا بورڈ ہے جس نے خواتین کرکٹرز کو مردوں کے برابر معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل بھارت اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نے یہ اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، گزشتہ سال ویمنز ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھی جگہ بنائی تھی، علاوہ ازیں رواں سال آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی بار فائنل میں پہنچی لیکن فائنل میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

More posts