Baaghi TV

اسپیکر کے پی کے کا شہدائے ہزارہ کو خراج تحسین

ایبٹ آباد 12 اپریل یوم شہداء تحریک صوبہ ہزارہ کے موقع پر گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والے معزز ممبران اسمبلی ایم پی اے ملیحہ اصغر اور ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ نے اس یوم کی مناسبت سےتقریریں کی جس پر بعد ازاں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے شہداے تحریک صوبہ ہزارہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے ریمارکس میں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی جو ایوان میں موجود تھے, کو خطاب کرکے کہا کہ تب کی حکومت نے پولیس کے ذریعے بے گناہ عوام پر گولی چلوائی جس سے سات بے گناہ افراد شہید ہوئے

اور دو سو سے زائد شدید زخمی ہوئے. پولیس نے تب ان سمیت دیگر رہنماوں پر جھوٹا ایف آئی آر درج کرایا جس کی کاپی سیل ہے. انھوں نے آئی جی سے درخواست کی کہ نہ صرف اس سیل جھوٹے ایف آئی آر کو کھول کر ختم کیا جائے بلکہ تب کے ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈی آئی جی ہزارہ کے خلاف بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے پر ان افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انکے خلاف قانونی و محکمانہ کاروائی کی جائے.

More posts